QR CodeQR Code

عبدالقدوس بزنجو کو مسترد کرنیکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، پیپلز پارٹی

31 May 2023 22:45

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو مسترد کرنیکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ظہور بلیدی کا بیان ان کی اپنی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ پارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہونے کی باتوں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو مسترد کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ظہور بلیدی کا بیان ان کی اپنی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو آصف علی زرداری کے ذاتی دوستوں میں سے ہیں۔ گزشتہ دنوں بلاول ہاﺅس کراچی میں دونوں کی بہت خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور اس کی کوئی ایسی پالیسی نہیں کہ کسی کو منع کیا جائے، پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایسی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061237/عبدالقدوس-بزنجو-کو-مسترد-کرنیکی-باتوں-میں-کوئی-صداقت-نہیں-پیپلز-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org