0
Wednesday 31 May 2023 23:06

میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے سابق سینیئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کا گرفتاری کے لیے خاکہ جاری کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر تنصیبات پر حملوں کے کیس میں میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔لاہور پولیس نے اقبال ٹاؤن اور داروغے والا کے علاقوں میں سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے چھاپے مارے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کا خاکہ جاری کر دیا گیا ہے، سابق صوبائی وزیر کے فرنٹ مین ثاقب شاہ کو بھی تلاش کر رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہیں اور جیو فینسنگ کے مطابق انہوں نے 9 مئی کو 16 بار فون کرکے شرپسندوں کو اُکسایا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے سابق سینیئر وزیر پنجاب کی گرفتار کے لیے گھیرا تنگ کر دیا ہے اور اُن کے بھائی اکرم اور بھتیجے حمزہ اکرم کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم حمزہ جانتا ہے کہ اسلم اقبال کہاں چھپے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش