QR CodeQR Code

نجیب ہارون کا پارٹی سے لاتعلقی کے سوال پر گول مول جواب

31 May 2023 23:32

صحافی نے نجیب ہارون سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی میں ہیں یا 9 مئی کے بعد علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے جواب دیا کہ پہلے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکا۔ 14 مہینے پہلے بھی پارٹی سے درخواست کی تھی کہ میری جگہ کسی اور کو نامزد کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے پارٹی سے لاتعلقی سے متعلق سوال کا گول مول جواب دیا۔ کراچی میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں نجیب ہارون نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانیوں میں سے ہیں، مگر اب معاملات سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ صحافی نے نجیب ہارون سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی میں ہیں یا 9 مئی کے بعد علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے جواب دیا کہ پہلے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکا۔ 14 مہینے پہلے بھی پارٹی سے درخواست کی تھی کہ میری جگہ کسی اور کو نامزد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ ایک طرح سے ترجیحات اور معاملات پر توجہ دلاؤ نوٹس تھا۔ 14 ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معاملات گمبھیر ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے پارٹی سے لاتعلقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر گول مول جواب دیا۔


خبر کا کوڈ: 1061245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061245/نجیب-ہارون-کا-پارٹی-سے-لاتعلقی-کے-سوال-پر-گول-مول-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org