0
Wednesday 31 May 2023 23:49

مصر کیجانب سے اسماعیل ہانیہ کو دورہ قاہرہ کی دعوت

مصر کیجانب سے اسماعیل ہانیہ کو دورہ قاہرہ کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کے ذرائع ابلاغ نے ایک آگاہ فلسطینی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ مصر نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ہانیہ" کو قاہرہ کے دورے کی دعوت دی۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس ذریعے نے بتایا کہ حماس کے رہنماء نے مصری حکام کی جانب سے مختلف موضوعات پر بات چیت کے لئے آئندہ چند روز میں دورہ قاہرہ کی دعوت دریافت کی۔ اس دورے میں اسماعیل ہانیہ فلسطین سے متعلق مسائل، غزہ پٹی کی صورتحال اور فلسطینی گروہوں کے درمیان آشتی و یکجہتی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ ابھی تک حماس نے اِن رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم اپنے تین روزہ دورے پر مصر میں موجود ہیں۔

محمد آشتیہ اپنا دورہ مصر مکمل کرنے کے بعد آج شب "رام‌ الله" واپس پہنچیں گے۔ انہوں نے منگل کے روز مصر کے حساس ادارے کے سربراہ "عباس کامل" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم نے غزہ کی عوام پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کے طریقوں، اس پٹی میں لوگوں کی رفت و آمد میں سہولت کاری، مصر سے بجلی کی فراہمی اور اس پٹی کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی میں مخ٘یر حضرات کے توسط سے واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے مصر کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز مصر میں فلسطینی موبائل نیٹ ورک سروس کی بحالی پر بھی غور کیا۔
خبر کا کوڈ : 1061249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش