QR CodeQR Code

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی ایم این اے شگفتہ جمانی کی حکومت پر تنقید

31 May 2023 23:55

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ابھی کہا گیا کہ ہم حیدر آباد سے 3 ایم این اے ہیں، میرا تعلق بھی حیدر آباد سے، لیکن مجھے ایم این اے نہیں گنا گیا، ابھی ایک ساتھی نے مجھے طعنہ بھی دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہمیں فنڈز نہیں دیئے جاتے، لیکن ووٹ لیے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی نے کہا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایم این اے کی باتوں سے اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کہا گیا کہ ہم حیدرآباد سے 3 ایم این اے ہیں، میرا تعلق بھی حیدرآباد سے، لیکن مجھے ایم این اے نہیں گنا گیا، ابھی ایک ساتھی نے مجھے طعنہ بھی دیا ہے۔

پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ میں سعودی عرب میں تھی، میں ہی جانتی ہوں کہ کس طرح جہاز میں واپسی کے لیے پھینکا گیا۔ میں جس دل گردے کیساتھ واپس آئی، میں ہی جانتی ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے بازار کے لیے جاری کیے گئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں گڑ بڑ ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061255/قومی-اسمبلی-اجلاس-میں-پیپلز-پارٹی-ایم-این-اے-شگفتہ-جمانی-کی-حکومت-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org