QR CodeQR Code

اسپیکر گلگت بلتستان مستعفی، ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈووکیٹ اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد

31 May 2023 23:33

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے اس متعلق بیان میں کہا کہ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے استعفیٰ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈووکیٹ کو نئے اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈووکیٹ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپیکر کا استعفیٰ گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کر دیا ہے۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے توثیق کے بعد اسپیکر کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد گذشتہ روز جمع کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے اس متعلق بیان میں کہا کہ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈووکیٹ کو نئے اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہائی خوشی ہے کہ مشکل حالات میں بھی اہم انتخابی وعدے پر عمل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد زیدی کو وعدہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1061256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061256/اسپیکر-گلگت-بلتستان-مستعفی-ڈپٹی-احمد-ایڈووکیٹ-کے-عہدے-کیلئے-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org