QR CodeQR Code

تعمیر نو کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے آپریشنل

31 May 2023 23:25

لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی تعمیر نو کے بعد آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ دوبارہ تعمیر کیے گئے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔ اس موقع پر ایئرپورٹ مینجر، سینیئر اے ٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔ لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 1061259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061259/تعمیر-نو-کے-بعد-فیصل-آباد-ایئرپورٹ-کا-رن-وے-آپریشنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org