0
Thursday 1 Jun 2023 07:42

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ پیمرا نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔ پیمرا کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔

پیمرا احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں، جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔ پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک رجحان ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیئے، ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیئے، نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1061299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش