0
Thursday 27 Aug 2009 13:13

افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں امریکہ پر حملوں کی تیاری ہو رہی ہے،مائیک مولن

افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں امریکہ پر حملوں کی تیاری ہو رہی ہے،مائیک مولن
کینٹکی:امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں امریکہ پر حملوں کیلئے شدت پسندوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی ریاست کینٹکی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے،تاہم گیارہ سمتبر حملوں کے منصوبہ ساز اب بھی زندہ ہیں۔ مائیک مولن نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان پر غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق خصوصی سیل کے قیام کا مقصد تمام توجہ پاکستان اور افغانستان پر مرکوز کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 10613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش