0
Friday 2 Jun 2023 12:05

بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دینگے، شیخ رشید

بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قرار دے دیا جائے، تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پاکستان میں آنے والے الیکشن کو دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی پاکستان کی مالیاتی مدد کرے گا۔ سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ بہتر ہے کہ آئین و قانون کو اس وقت تک ڈیپ فریزر میں لگا دیں، جب تک چور حکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اور مفرور بھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہو جاتے، پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی اور پی پی پی اس سے فائدہ اٹھائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایا گیا تھا، ویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایا گیا ہے، خوردنی اشیاء 50 فیصد مہنگی ہوچکیں، حکومت نمائشی اور فرمائشی غیر ملکی دورے پر ہے، مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی بجٹ پیش کیا جائے گا، کفن دفن کو مفت قرار دیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 7 کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے، گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا، اللہ اور عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش