QR CodeQR Code

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے، رانا ثناء اللہ

2 Jun 2023 12:12

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے، وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ آئینی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں، ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے، وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ آئینی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061520/ا-رمی-تنصیبات-پر-حملہ-کرنیوالوں-کیخلاف-مقدمات-فوجی-عدالتوں-میں-چلیں-گے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org