QR CodeQR Code

صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے

چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا

والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مونس الٰہی

2 Jun 2023 12:18

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں، بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلے تو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔ تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں، بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے۔ دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا کہ والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا میں اینٹی کرپشن کے دو مقدمے درج ہیں۔ ان پر ٹھیکوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک پرچہ لاہور میں بھی کٹا ہوا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1061521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061521/چودھری-پرویز-ال-ہی-کو-ضلع-کچہری-عدالت-میں-پیش-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org