QR CodeQR Code

میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں

پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا، چودھری پرویز الٰہی

پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں

2 Jun 2023 12:45

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہے۔ میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔ مجھ پر یہ ظلم نگران وزیراعلیٰ پنجاب کرا رہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے۔ میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔ مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کرا رہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔ واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے۔ ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061523/پی-ٹی-آئی-میں-ہوں-اور-اس-ہی-رہوں-گا-چودھری-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org