QR CodeQR Code

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیاست سے دستبردار

2 Jun 2023 15:29

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ آج کل کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے۔ سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچیں۔ جو بے گناہ لوگ ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1061534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061534/سابق-وزیراعلی-پنجاب-عثمان-بزدار-سیاست-سے-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org