0
Friday 2 Jun 2023 20:08

پوری اپوزیشن متحد ہے 2024ء میں بی جے پی کو ہرائیں گے، سنجے راؤت

پوری اپوزیشن متحد ہے 2024ء میں بی جے پی کو ہرائیں گے، سنجے راؤت
اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے مرکزی لیڈر سنجے راوت نے امریکہ میں اپوزیشن اتحاد پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کہا میں اس سے متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ ہم 2024ء میں بی جے پی کو شکست دیں گے، یہ ہمارا یقین اور اعتماد دونوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے بہت سمجھ داری کی بات کی ہے، بڑے لیڈر اسی طرح کی بات کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھیں گے۔ خیال رہے کہ امریکہ کی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اپوزیشن اتحاد پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا ’’پوری حزب اختلاف متحد ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کر رہے ہیں، کچھ جگہوں پر ہمارا مقابلہ اپوزیشن جماعتوں سے ہے، تو یہ کسی حد تک ضرورت کے مطابق لین دین ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اتحاد ضرور ہوگا‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1061540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش