0
Friday 2 Jun 2023 17:20

مہدویت امت مسلمہ کا عقیدہ ہے، گستاخی پر سزا دی جائے، علامہ ذوالفقار سعیدی

مہدویت امت مسلمہ کا عقیدہ ہے، گستاخی پر سزا دی جائے، علامہ ذوالفقار سعیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان نے امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع بولان کی طرف سے ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور مجلس وحدت مسلین پاکستان ضلع بولان کے صدر سید انور علی شاہ دوپاسی نے خطاب کرتے ہوئے احسن باکسر نامی شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ مہدویت امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ علامہ ذوالفقار سعیدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں احسن باکسر نامی ملعون نے امام زمانہ (ع) کی شان میں گستاخی کی، جس پر تمام امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ اس کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 1061552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش