QR CodeQR Code

فواد چوہدری مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں، محمد زبیر

2 Jun 2023 18:07

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلے گی، پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہوگئی ہے، کچھ پیپلز پارٹی میں چلے گئے ہیں، جہانگیر ترین گروپ بھی متحرک ہے، کچھ لوگ الگ پارٹی بنانا چاہتے ہیں


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور ان کے ساتھی مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے جب سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تو کہا عمران کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس سطح پر جانے کیلئے تیار نہیں تھے جہاں تک لے کر چلے گئے، پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلے گی، پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہوگئی ہے، کچھ پیپلز پارٹی میں چلے گئے ہیں، جہانگیر ترین گروپ بھی متحرک ہے، کچھ لوگ الگ پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک دھڑا ہے جو کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر بلے کا نشان باقی رہے، ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کو دوبارہ ٹکٹ دیں گے تو ن لیگ کو نقصان ہوگا، اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے 20 لوگوں کو ٹکٹ دیا تو 16 لوگ ہار گئے تھے، پی ٹی آئی سے آنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے سے پارٹی ووٹ بینک متاثر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1061558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061558/فواد-چوہدری-مائنس-ون-فارمولے-پر-کام-کر-رہے-ہیں-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org