QR CodeQR Code

پی ٹی آئی پشین کے رہنماؤں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار

2 Jun 2023 18:24

ایک کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پشین کے رہنماؤں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے، رہنماؤں کی رہائی کا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے پی ٹی آئی پشین کے رہنماؤں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 3 ایم پی او کے تحت پشین میں گرفتار پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماﺅں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پشین کی ضلعی انتظامیہ نے 3 ایم پی او کے تحت 4 پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماﺅں کو گرفتار کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاسی بنیاد پر 3 ایم پی او کا غیر قانونی استعمال کیا۔ ڈویژنل بینچ نے ڈپٹی کمشنر پشین کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے پشین میں 3 ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 1061562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061562/پی-ٹی-آئی-پشین-کے-رہنماؤں-کی-3-ایم-او-تحت-گرفتاری-کالعدم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org