QR CodeQR Code

پولیس نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

2 Jun 2023 19:28

سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر چیک لگائے گی اور پولیس افسران کیخلاف نازیبا پوسٹیں لگانے والوں کے آئی پی ایڈریسز ٹریک کئے جائیں گے اور ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نو مئی کے واقعات کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اب پنجاب پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر چیک لگائے گی اور پولیس افسران کیخلاف نازیبا پوسٹیں لگانے والوں کے آئی پی ایڈریسز ٹریک کئے جائیں گے اور ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سے آپریٹ ہونیوالے اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے جیلوں میں جنسی زیادتی کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔ آج عدالت پیشی کے موقع پر خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ان کیساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی البتہ انہیں پرامن احتجاج کرنے پر جیلوں میں رکھنا زیادتی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1061570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061570/پولیس-نے-سوشل-میڈیا-پر-شرانگیزی-کرنیوالوں-کے-گرد-گھیرا-تنگ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org