QR CodeQR Code

کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے، امتیاز شیخ

2 Jun 2023 19:24

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ 50، 50 میگا واٹ کے 2 پلانٹس کی تکمیل سے کراچی کو ریلیف ملے گا، عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا مشن ہے، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے، 50، 50 میگا واٹ کے 2 پلانٹس کی تکمیل سے کراچی کو ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، 50، 50 میگا واٹ کے 2 پلانٹس کی تکمیل سے کراچی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا مشن ہے، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 1061571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061571/کچرے-سے-بجلی-بنانے-کا-منصوبہ-سندھ-حکومت-ترجیحی-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org