QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق صوبائی وزیر ترین گروپ میں شامل

2 Jun 2023 19:37

ملاقات میں پیر سید سعید الحسن نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید سعید الحسن کا تعلق نارووال سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین کے گروپ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں جہانگیر ترین سے سابق صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سعید الحسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیر سید سعید الحسن نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید سعید الحسن کا تعلق نارووال سے ہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 46 نارووال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جہانگیرترین سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک نعمان لنگڑیال نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام سے متعلق مختلف تجاویزپر بھی غور کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061574/پی-ٹی-ا-ئی-کے-ایک-اور-سابق-صوبائی-وزیر-ترین-گروپ-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org