0
Friday 2 Jun 2023 19:42

شیعیان حیدر کرارؑ کی آخری ریڈ لائن امام مہدی (عج) ہیں، علامہ صادق جعفری

شیعیان حیدر کرارؑ کی آخری ریڈ لائن امام مہدی (عج) ہیں، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر و خطیب جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون ویسٹ علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے گستاخِ امام زمانہؑ ملعون احسن باکسر کو فوراً گرفتار کرکے قرار  واقعی سزا دے، گستاخ کو گرفتار نہ کیا گیا تو مکتب تشیع احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام زمانہ (عج) کی عظمت پر ہم اپنی جان اور مال اور اولاد کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، دنیا کی ریڈنگ لائن کچھ بھی ہوسکتی ہے مگر شیعیان حیدر کرارؑ کی آخری ریڈ لائن امام زمانہ (عج) ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر احتجاجات کا آج سے باقاعدہ اعلان کیا ہے، آج کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کراچی کے عوام متوقع احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش