0
Friday 2 Jun 2023 19:54

امریکہ، ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا

امریکہ، ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا۔ امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اور اپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ ائیرفورس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش