QR CodeQR Code

ہم فلسطینی قوم، قدس شریف اور مسجد اقصی کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں، حماس

2 Jun 2023 19:49

فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف حالیہ معرکے میں غیر جانبدار نہیں تھے اور القدس بٹالینز کی بھرپور مدد کرتے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم کے اعلی سطحی رہنما خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے انگلی ٹریگر پر ہے اور ہم غاصب صیہونی رژیم کی دھکمیوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکمرانوں کی گیدڑ بھبکیاں اسلامی مزاحمت کی حکمت عملی، فیصلوں، ترقی اور طاقت پر کوئی اثر نہیں رکھتیں۔ خلیل الحیہ نے کہا: "غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اسلامی مزاحمت میں دراڑ ڈال کر اپنی برتری واپس حاصل کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اسلامی مزاحمت نے حالیہ معرکے میں بھرپور انداز میں طاقت کا مظاہرہ کر کے صیہونی حکمرانوں کو شکست کا مزہ چکھا دیا ہے۔" حماس کے اعلی سطحی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میڈیا ذرائع کے بقول صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع نبی صالح قصبے پر دھاوا بول کر دو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
 
حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنے قوم کے دفاع کیلئے پوری طاقت سے عمل کر رہے ہیں جبکہ صیہونی دشمن دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا: "حالیہ معرکے میں حماس غیر جانبدار نہیں تھی اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کا مشترکہ کنٹرول روم القدس بٹالینز کی پشت پناہی میں مصروف تھا۔ حماس بھی پوری طاقت سے القدس بٹالینز کی مدد کر رہی تھی۔ مغربی کنارے، غزہ اور ہر جگہ اسلامی مزاحمت کی انگلی ٹریگر پر ہے اور فلسطینی قوم، قدس شریف اور مسجد اقصی کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حماس اپنے تعلقات کے ذریعے فلسطین کاز کی خدمت کرنے میں مصروف ہے، کہا: "فلسطینی قوم غاصب صیہونیوں کے خلاف متحد ہے۔ غاصب صیہونی اندرونی خلفشار کا شکار ہیں۔ وہ بہت کمزور اور ناتوان ہے۔" حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے سعودی عرب سے اپنے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی توقع کرتے ہیں۔ ہمارے دل تمام عرب اور مسلمان برادران کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061577/ہم-فلسطینی-قوم-قدس-شریف-اور-مسجد-اقصی-کے-دفاع-کیلئے-پوری-طرح-تیار-ہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org