QR CodeQR Code

کچے کے ڈاکو بھارت سے تربیت یافتہ اور جدید امریکی اسلحہ سے لیس ہونے کا انکشاف

2 Jun 2023 20:23

ڈی پی او راجن پور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے اس اسلحے سے متعلق ڈاکوؤں کو ٹرینڈ کیا، ہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں اس لئے ہماری شہادتیں ہوتی ہیں، جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کچے کے ڈاکو بھارت سے تربیت یافتہ اور جدید امریکی اسلحہ سے لیس ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس کے دوران پولیس حکام نے بتایا کہ جو اسلحہ ڈاکوؤں کے پاس ہے، وہ جدید اسلحہ تو پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں۔ ڈاکو 2 کلومیٹر کے فاصلے سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ڈاکو کہاں بیٹھ کر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں، یہ وہی اسلحہ ہے جو امریکی چھوڑ گئے تھے اور پھر ان ڈاکوؤں کے ہاتھ لگا۔

ڈی پی او راجن پور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے اس اسلحے سے متعلق ڈاکوؤں کو ٹرینڈ کیا، ہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں اس لئے ہماری شہادتیں ہوتی ہیں، جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے۔ پولیس حکام نے کہا کہ آرمی کے پاس جو جدید اسلحہ ہے وہ لینے کیلئے این او سی چاہئے ہوتا ہے، جس پر کمیٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع پروڈکشن کو اسلحے کی فراہمی کیلئے سفارش کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1061578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061578/کچے-کے-ڈاکو-بھارت-سے-تربیت-یافتہ-اور-جدید-امریکی-اسلحہ-لیس-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org