0
Friday 2 Jun 2023 20:40

لاہور، ضلعی انتظامیہ نے چار مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی

لاہور، ضلعی انتظامیہ نے چار مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہو گا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہو گا، کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملاً یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1061580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش