0
Friday 2 Jun 2023 20:48

نریندر مودی برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں، پرینکا گاندھی

نریندر مودی برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹوئٹ کیا اور وزیر اعظم مودی سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

اس کے ساتھ پرینکا گاندھی نے ایک انگریزی روزنامے میں اس بارے میں ایک تفصیلی خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں چھیڑ چھاڑ کے کم از کم 10 کیسز کا تفصیل سے ذکر ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ کم از کم دو ایسے کیسز ہیں جن میں خواتین کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے عوص غیر اخلاقی مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش