QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہوئی تو آنیوالا بجٹ تباہ کن ثابت ہوگا، علامہ شبیر میثمی

2 Jun 2023 20:52

اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما کا کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات لائی جاتیں تو ملک میں ہر سال گندم امپورٹ نہ کرنی پڑتی، وزیراعظم اور وزراء کے شاہانہ اخراجات میں کمی اور مراعات کا مکمل خاتمہ کرکے ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ میں عوامی مسائل پر توجہ دے، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والی پاکستانی عوام اس وقت بھی شدید مالی مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش و دیگر اشیاء پر عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے، ہم نے تو پہلے بھی عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بجائے اس کے چنگل میں خود کو مزید پھنسا لیا گیا، اگر وفاقی بجٹ میں پہلے کی طرح آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہوئی تو آنے والابجٹ عوام کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا، حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات لائی جاتیں تو ملک میں ہر سال گندم امپورٹ نہ کرنی پڑتی، وزیراعظم اور وزراء کے شاہانہ اخراجات میں کمی اور مراعات کا مکمل خاتمہ کرکے ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1061583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061583/وفاقی-بجٹ-میں-آئی-ایم-ایف-کی-ڈکٹیشن-ہوئی-آنیوالا-تباہ-کن-ثابت-ہوگا-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org