QR CodeQR Code

دالبندین، لیویز حکام کی کارروائی، چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام

2 Jun 2023 22:33

اے سی دالبندین عبدالباسط بزدار نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسمگل ہونیوالی 2550 چینی کی بوریاں اور سینکڑوں بوریاں یوریا کھاد ضبط کرکے سرکاری گودام میں جمع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام نے بلوچستان کے ضلع دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دالبندین کیو آر ایف ٹیم نے یکمچ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران تین کنٹینرز پر مشتمل سینکڑوں بوریا چینی اور یوریا کھاد برآمد کر لیا، جنہیں بغیر دستاویزات کے نوکنڈی لے جاکر براستہ پاک افغان سرحد افغانستان اسمگل ہونا تھا۔ اے سی دالبندین عبدالباسط بزدار نے بتایا کہ 2550 چینی کی بوریاں اور سینکڑوں بوریاں یوریا کھاد ضبط کرکے سرکاری گودام میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عوام کے سامنے کچھ تعداد میں چینی نیلام کیا جائے گا اور تمام ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر دستاویزات کی چینی اور یوریاں کھاد لوڈ نہ کرے، جسکی اسمگلنگ پر سخت پابندی عائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061592/دالبندین-لیویز-حکام-کی-کارروائی-چینی-اور-یوریا-کھاد-اسمگلنگ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org