0
Friday 2 Jun 2023 23:04

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں مسلسل دو ہفتے کمی کے بعد مہنگائی نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح42.67فیصد کی ریکارڈکی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو،پیاز،چکن، ٹماٹر، آٹا، دال مسور، دال ماش، چینی، نمک، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، گڑ، انرجی سیور، چائے کی پتی اور چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 19 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق لہسن، ایل پی جی، دال چنا، آٹا، انڈے، ٹوٹا چاول، سرسوں کے تیل اور پٹرولیم مصنوعات سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 18 اٹھارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 1.11 فیصد، پیاز 7.31 فیصد، چکن 2.87 فیصد، چائے 1.56 فیصد، آلو 2.89 فیصد، نمک 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمتوں میں 2.16 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں 4.46 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 4.06 فیصد، انڈے 2.57 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 1.87 فیصد، دال مونگ 1.27 فیصد، پٹرول 2.96 فیصد، ڈیزل 1.94 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 1.57 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 40.20 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 43.49 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.87 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 42.38 فیصد اور  44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 43.26 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 1061597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش