0
Friday 2 Jun 2023 23:26

دیر میں مدرسے کے چار طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

دیر میں مدرسے کے چار طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں مدرسے کے چار کم عمر طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں چار طالبعلم گرمی سے بچنے کے لیے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران وہ ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے طلبا کو ڈوبنے سے بچایا جس کے بعد انہیں فوری طورپ ر لعل قلعہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی سب دم توڑ گئے تھے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی تو مقامی افراد ڈوبنے والے بچوں کو نکال چلے تھے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیٹ میں پانی بھرنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش