QR CodeQR Code

شدت پسند کوئی بھی ہو، امریکا اس کیخلاف کارروائی کرے گا، پاکستان پر سخت ترین دباو جاری رکھیں گے، ہلیری کلنٹن

14 Oct 2011 10:15

اسلام ٹائمز:امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی جائے گی۔ وہ افغان طالبان ہوں، پاکستانی طالبان یا حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے جنگجووٴں کے خلاف ممکنہ کارروائی جاری رکھیں گے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان پر مثبت کردار ادا کرنے کیلیے سخت ترین دباوٴ جاری رکھیں گے۔ امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی جائے گی۔ وہ افغان طالبان ہوں، پاکستانی طالبان یا حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے جنگجووٴں کے خلاف ممکنہ کارروائی جاری رکھیں گے، انھیں قتل گرفتار یا ان کے اثرات ختم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے افغان کس طرح کی جدوجہد کر سکتے ہیں، اس بارے میں بہت سے محرکات ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ کئی ملک ایسے ہیں جو طالبان سے رابطے میں ہیں اور مداخلت کر رہے ہیں، اس تناظر میں امریکا شدت پسند کوئی بھی ہو، اس کیخلاف کارروائیاں کر سکتا ہے۔ افغانستان میں امن عمل کیلئے مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس کی حمایت کرتا ہے تاہم، یہ افغان قیادت کی اپنی صوابدید ہے کہ اس کیلئے وہ کیا طریقہ وضع کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 106160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106160/شدت-پسند-کوئی-بھی-ہو-امریکا-اس-کیخلاف-کارروائی-کرے-گا-پاکستان-پر-سخت-ترین-دباو-جاری-رکھیں-گے-ہلیری-کلنٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org