0
Friday 2 Jun 2023 23:45

رواں مالی سال جولائی تا مئی 25 ارب 79 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا، ادارہ شماریات

رواں مالی سال جولائی تا مئی 25 ارب 79 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا، ادارہ شماریات
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 25 ارب 79 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 43 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران برآمدات 25 ارب 36 کروڑ ڈالر اور درآمدات 51 ارب ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی کے دورانیے میں برآمدات گزشتہ مالی سال کی نسبت 12 اعشاریہ 14 فیصد کم ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2023 کے دوران بھی برآمدات مئی 2022 کی نسبت 16 اعشاریہ 17 فیصد کم ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 2 ارب 18 کروڑ ڈالر اور درآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 32 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق 32 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے برعکس 11 ماہ میں 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔ آئندہ مالی سال 24-2023ء کیلئے بھی 30 ارب ڈالر کی آمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش