0
Friday 2 Jun 2023 23:09

پاکستان کے پاس کوئی آپشن "بی" نہیں، آئی ایم ایف ہی آخری آپشن ہے، مفتاح اسماعیل

پاکستان کے پاس کوئی آپشن "بی" نہیں، آئی ایم ایف ہی آخری آپشن ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن "بی" نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو آپشن "بی" کی بات کرتے ہیں، وہ غلط بات کرتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیریئر میں بڑی مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1061610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش