QR CodeQR Code

اللّٰہ معاف کرے، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11 کھلاڑی بھی نہیں رہنے، خواجہ آصف

2 Jun 2023 22:16

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوبت یہ آگئی ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے دو ممبر چھوڑ گئے ہیں، اب نئی ٹیم بناؤ۔ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ متبادل نام ساتھ ہی اعلان کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ معاف کرے، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11 کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے دو ممبر چھوڑ گئے ہیں، اب نئی ٹیم بناؤ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ متبادل نام ساتھ ہی اعلان کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 1061613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061613/الل-ہ-معاف-کرے-کپتان-کے-پاس-ٹیم-کیلئے-11-کھلاڑی-بھی-نہیں-رہنے-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org