QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی

2 Jun 2023 23:26

وزیر خزانہ نے تاجروں کیطرف سے ملنے والی بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر اور دیگر سینیئر نمائندوں پر مشتمل وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔ دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی معیشت کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی مجموعی بہتری کے لیے تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر تاجروں کے وفد نے وزیر خزانہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں بجٹ کے اہداف پورے کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ وزیر خزانہ نے تاجروں کی طرف سے ملنے والی بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061617/اسحاق-ڈار-کی-تاجروں-کو-ہر-ممکن-سہولت-فراہم-کرنے-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org