0
Saturday 3 Jun 2023 00:33

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔

سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1238 روپے 68 پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350 روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش