QR CodeQR Code

امام خمینی (رہ) ہمارے لئے بہترین رول ماڈل اور اسوہ ہیں 

حضرت امام خمینی (رہ) کے نقش قدم پر چلنے میں ہی ہر ملت کی نجات ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

آپکا طرز حیات ہر طرح کی غلامی سے نجات دلاتا ہے، ایم ڈبلیو ایم قم

3 Jun 2023 01:21

مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں فرزندان انقلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات، نظریات اور خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نظریاتی و انقلابی اور تنظیمی شخصیات نے اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کیا۔ برسی کے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔

یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعدد ممالک میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی دنیا بھر میں شناخت ہی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید علامہ عارف حسینی (رح) کے افکار و نظریات ہیں۔ قم المقدس میں شہر علم و انقلاب ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین کا حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061679/حضرت-امام-خمینی-رہ-کے-نقش-قدم-پر-چلنے-میں-ہی-ہر-ملت-کی-نجات-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org