0
Saturday 3 Jun 2023 21:16

ریاست کے محافظ قابل تعریف جبکہ نظام کے محافظ باعث شرمندگی ہیں، خالد مقبول صدیقی

ریاست کے محافظ قابل تعریف جبکہ نظام کے محافظ باعث شرمندگی ہیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ریاست کے محافظ قابل تعریف جبکہ نظام کے محافظ باعث شرمندگی ہیں، ہم اس نظام کے خلاف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس فرسودہ نظام کے محافظوں کی تبدیلی بہت ضروری ہے۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران کی تربیتی نشست کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیشہ وار سیاسی جماعت نہیں ایک منفرد سیاسی جماعت ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ یہ ایک تحریک ہے اور سیاست اس کا ایک حصہ ہے تو درست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسان اپنے جسم اور روح کی پرورش کرتا ہے اور ایم کیو ایم روح کی پرورش کا نام ہے، اعلیٰ کردار کے منتخب نمائندے صرف اور صرف اعلیٰ کردار کے کارکنوں کو جنم دیتے ہیں، ایم کیو ایم وہ سیاسی جماعت ہے جہاں اجتماعی مفادات ذاتی مفادات سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے یا سفارش کو، کیونکہ سفارش نااہل لوگوں کی ہوتی ہے اور صلاحیتوں سے مالا مال لوگ اپنی قوم اور تنظیم کو مرتبہ اور عزت دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان قوم کے لیڈر ہیں اور قوم کے لیڈر کو سمجھانا اور سمجھنا اچھی طرح آنا چاہیئے کیونکہ قوم کا ہم پر احسان ہے کہ وہ ہمیں مسلسل ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرواتی آرہی ہے، ہمیں اپنی قوم اور آنے والی نسلوں کے لئے بہت محنت کرنی ہے اور انشااللہ بہت جلد اندھیروں کی رات ختم ہوگی اور حق پرستی کا سورج طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1061803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش