QR CodeQR Code

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

3 Jun 2023 22:12

پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔ ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کے بیٹے علی اصغر خان کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔ ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کے بیٹے علی اصغر خان کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دونوں تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1061817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061817/علی-امین-گنڈاپور-پی-ٹی-ا-ئی-خیبر-پختونخوا-کے-صدر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org