0
Saturday 3 Jun 2023 22:13

امام خمینیؒ نے سامراجی قوتوں کیخلاف امت مسلمہ کو مزاحمت کا شعور عطا کیا، علامہ ساجد نقوی

امام خمینیؒ نے سامراجی قوتوں کیخلاف امت مسلمہ کو مزاحمت کا شعور عطا کیا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 34 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ایک اعلیٰ پائے کے فقیہ اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے، عالم اسلام کو اس کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر میدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی بے مثال رہنمائی کرنے والے عظیم انسان تھے، یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینیؒ نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ پرامن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔

علامہ ساجد نقوی کے مطابق حضرت امام خمینیؒ نے عالمی صہیونیت اور سامراج کے ظلم و استحصال اور جبر و استبداد کے ہاتھوں ستائی ہوئی مظلوم انسانیت کو ذلت و بے بسی کی پستیوں سے نکال کر شرف انسانیت سے ہمکنار کردیا، یہ امر ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے کہ امام خمینیؒ کی بھرپور نظریاتی جدوجہد نے استحصالی اور سامراجی قوتوں کے خلاف تیسری دنیا کی محروم اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو مزاحمت کا ایک نیا شعور، ولولہ اور عزم عطا کیا۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سمیت عالم اسلام پر ہونے والے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار اور متوجہ کرنا امام خمینیؒ کا ہی خاصا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1061818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش