0
Saturday 3 Jun 2023 22:22

کوئٹہ، صدیقیہ مسجد کے قریب سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 1 شخص زخمی

کوئٹہ، صدیقیہ مسجد کے قریب سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 1 شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ جان محمد روڈ پر صدیقیہ مسجد کے قریب سے دھماکے کی آواز سنائی دی۔ جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر بم کا دھماکہ نہیں، بلکہ سیوریج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ سیوریج لائن میں گیس جمع ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش