QR CodeQR Code

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

3 Jun 2023 22:24

ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں اور اس سسٹم کو اس طرح سے منظم کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے لئے مسائل پیدا نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے اپنے وفد سمیت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں اور اس سسٹم کو اس طرح سے منظم کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے لئے مسائل پیدا نہ ہوں۔ مزید برآں انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو مزید سے مزید تر فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک سماجی، معاشی، اقتصادی اور تجارتی اعتبار سے مضبوط ہو سکیں۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس وقت مخلص رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وحدت امت مسلمہ کی ضرورت ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر نے قیمتی وقت دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1061822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061822/وفاقی-وزیر-ساجد-حسین-طوری-کی-حافظ-بشیر-نجفی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org