0
Saturday 3 Jun 2023 21:49

گوجرانوالہ، 2 مقدمات سے بری ہونے کے بعد چودھری پرویز الہٰی پھر گرفتار

گوجرانوالہ، 2 مقدمات سے بری ہونے کے بعد چودھری پرویز الہٰی پھر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے 2 مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد انہیں اینٹی کرپشن لاہور نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے گرفتاری کے بعد موقف میں بتایا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ مقدمہ لاہور میں درج ہے، سابق وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ اُمیدواروں کو ریکارڈ میں رد و بدل کرکے بھرتی کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید بتایا ہے کہ بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئی ہیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں، اینٹی کرپشن لاہور نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کو گرفتار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش