QR CodeQR Code

پرویز الہیٰ کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، مونس الہیٰ

3 Jun 2023 21:56

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ چودھری پرویز الہیٰ عدلیہ سے سرخرو ہو رہے ہیں، صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چودھری مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چودھری پرویز الٰہی بری ہوگئے، اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ الحمد للہ چودھری پرویز الہیٰ عدلیہ سے سرخرو ہو رہے ہیں، صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061829/پرویز-الہی-کیخلاف-انتقامی-ایجنڈے-کے-تحت-مقدمات-درج-ہو-رہے-ہیں-مونس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org