QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کی مراد سعید کو گرفتار کرنے کی تردید

3 Jun 2023 23:03

کے پی پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کے پی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا۔ مراد سعید خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کے پی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق پولیس نے مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا، ان کی کرک سے گرفتاری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061830/خیبر-پختونخوا-پولیس-کی-مراد-سعید-کو-گرفتار-کرنے-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org