0
Saturday 3 Jun 2023 23:12

مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل

مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو حراست میں لینے پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصایر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش