QR CodeQR Code

پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

3 Jun 2023 22:36

ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کی جائے گی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ آذری کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان سے سستی ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار کے درمیان معاہدہ ہوگا۔ آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔ ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ آذری کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو جون 2022ء سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔گذشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061832/پاکستان-کا-ا-ذربائیجان-سے-سستی-ایل-این-جی-خریدنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org