0
Saturday 3 Jun 2023 23:15

پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے

پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 سیاسی رہنماؤں کی فہرست آصف علی زرداری کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماء رانا فاروق سعید، حسن مرتضیٰ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ثمینہ گھرکی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلز پارٹی شمولیت کرنے کے لئے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1061833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش