QR CodeQR Code

نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی، احسن اقبال

3 Jun 2023 23:21

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا جو رواں مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے 37 فیصد زیادہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا جو رواں مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے 37 فیصد زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ساڑھے 3 فیصد اور افراط زر کی شرح کو 21 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1061834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061834/نگران-حکومتیں-صرف-چار-مہینوں-کا-بجٹ-دیں-گی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org